
فورسز فورسز ذرائع کے مطابق منگل کی شام مبینہ دہشتگرد نے فورسز پر حملہ کیا ، جوابی کارروائی میں مارا گیا ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق مارا جانیوالا دہشت گرد مختلف واقعات میں مطلوب تھا ۔ اے پی پی کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے دستی بم حملے میں 2 اہلکاروںسمیت16 افرادزخمی ہوگئے ۔
لیویزکے مطابق منگل کو نامعلو م افراد سیکیورٹی فورسز گاڑی پردستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس سے محمدانور، عبدالطیف ،عنایت اللہ ،محمدایوب،بلال احمد، سمیع ، عبدالباسط، میرزیب، عبدالمالک، حبیب اللہ، محمد اسماعیل ،محمد عصمت،محمدکریم ،محمدنظام ،محمدسلیم زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے مقامی انتظامیہ موقع پرپہنچ گئی اور علاقے کوگھیرے لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔