LPG پرمجوزہ ٹیکس ڈسٹری بیوٹرزکا شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

لیوی نافذ ہونے سے فی کلوگرام ایل پی جی 8 تا 10روپے مہنگی ہوجائے گی


Staff Reporter December 30, 2020
لیوی نافذ ہونے سے فی کلوگرام ایل پی جی 8تا 10روپے مہنگی ہوجائے گی (فوٹو، فائل)

PESHAWAR: حکومت کی جانب سے مائع پٹرولیم گیس کی درآمد پرمجوزہ لیوی ٹیکس عائد ہونے کی صورت میں ملک بھر کے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ انھوں نے بتایاکہ لیوی نافذ ہونے سے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں یکدم 8تا 10روپے کا اضافہ ہوجائے گا کیونکہ حکومت نے ایل پی جی پالیسی مجریہ 2016 میں ترمیم کرتے ہوئے ملک میں درآمد ہونے والی ایل پی جی پر 4669 روپے میٹرک ٹن لیوی عائد کرنے تجویز دی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ ملک میں ایک لاکھ ٹن ایل پی جی ماہانہ بنیادوں پر درآمد ہورہی ہے۔

فی الوقت ملک میں گیس کا 90لاکھ کیوبک فٹ کا شارٹ فال ہے۔ ایل پی جی چونکہ ایک سستی گھریلو استعمال کی گیس ہے اور اس کی قیمت کو عوام کی دسترس میں رکھنے کے لیے حکومت کوچاہیے کہ وہ ایل پی جی پر مجوزہ لیوی ٹیکس عائد نہ کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |