ملک میں کورونا وبا کے مزید 2 ہزار155 نئے کیسزاور55 اموات رپورٹ

مجموعی کیسز4لاکھ 77ہزار240 اوراموات کی مجموعی تعداد10ہزار47 ہوگئی، این سی اوسی


ویب ڈیسک December 30, 2020
مجموعی کیسز4لاکھ 77 ہزار240 اوراموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار47 ہوگئی: فوٹوفائل

ملک بھرمیں کورونا وبا کے 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار155 نئے کیسزاور55 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار155 نئے کیسزاور55 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد مجموعی کیسز4لاکھ 77 ہزار240 اوراموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار47 ہوگئی۔

سندھ میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار193، پنجاب میں 1 لاکھ 37 ہزار295 اورخیبرپختونخوا 57 ہزار982، اسلام آباد میں 37 ہزار556 اوربلوچستان میں 18ہزار118 تعداد، آزاد کشمیر8241 اورگلگت میں 4855 تعداد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹرکے مطابق سندھ میں 3520 اور‏پنجاب میں 3982 اموات ہوچکیں، خیبرپختونخوامیں 1627 اور‏اسلام آبادمیں 415، بلوچستان 182 اور‏گلگت بلتستان 10 جب کہ آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد220 ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کوبند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں