خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ منظور متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم

خواجہ آصف کو نیب لاہور منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک December 30, 2020
خواجہ آصف کو نیب لاہور منتقل کردیا گیا

احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کل تک لاہور میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کو راہداری ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کل تک متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

خواجہ آصف کو گزشتہ رات نیب لاہور نے اپنی حراست میں لیا تھا اور ان کا راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد انہیں نیب لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں گزشتہ رات طبی معائنہ کرکے نیب راولپنڈی کے آفس رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آمدنی سے زائد اثاثے؛ نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا

پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دو سالوں سے کیس بھگت رہا ہوں، لیکن نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہوں، مجھ سے کہا جارہا ہے نواز شریف کو چھوڑ دو، ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ نیب لاہور خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں