ندا یاسرکا اپنے مارننگ شوپرتنقید کرنے والوں کودماغی علاج کروانے کا مشورہ

آپ سب لوگ سمجھ داراوربا شعورہیں لیکن پھربھی ایسا کرتے ہیں، صارف


ویب ڈیسک December 30, 2020
مارننگ شوہاسٹ ندا یاسرکو اس وقت بہت غصہ آیا جب مداحوں نے ان کے مارننگ شوسے متعلق تنقید کی

اداکارہ ومیزبان ندا یاسرنے اپنے مارننگ شوپرتنقید کرنے والوں کو دماغی علاج کروانے مشورہ دے دیا۔

مارننگ شوہاسٹ ندا یاسرکو اس وقت بہت غصہ آیا جب مداحوں نے ان کے مارننگ شوسے متعلق تنقید کی۔ ہوا کچھ یوں کہ میزبان نے اپنے مارننگ شومیں مختلف سیگمنٹس کے لیے اسٹوڈیوزمیں بیل (گھنٹیاں) لگوائیں اورگھنٹیوں کوسیگمنٹس میں بجایا جس پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک صارف نے کہا کہ آپ سب سمجھ داراوربا شعورہیں لیکن آپ نے اپنے مارننگ شومیں گھنٹیاں لگواکراوربارباربجا کرشو کومندرہی بنادیا، جس پرمیزبان سے برداشت نہ ہوا اورانہوں نے صارف کواپنے دماغ کا علاج کروانے کا مشورہ دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں