اسکرپٹ دیکھ کر فلم میں کام کا فیصلہ کرتی ہوں جولیا رابرٹس

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کاکہنا تھا کہ مجھے جب بھی فلم کی پیشکش ہوتی ہے تو پہلے اسکرپٹ پڑھتی ہوں.


APP December 30, 2013
فوٹو: فائل

ہالی ووڈ اداکارہ جولیا رابرٹس نے کہا ہے کہ میں فلم میں کام کے سلسلہ میں محتاط رویے کی مالک ہوں اور معیاری اسکرپٹ پر مبنی فلم میں ہی کام کوترجیح دیتی ہوں ۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کاکہنا تھا کہ مجھے جب بھی فلم کی پیشکش ہوتی ہے تو پہلے اسکرپٹ پڑھتی ہوں اور اس کے بعد کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتی ہوں۔واضح رہے جولیا رابرٹس نے فلم پریٹی وومن ، اسٹیل منگولیاز اور ایرین بروکو وچ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ان فلموں کو کامیابی کی ضمانت بناکر مداحوں میں مقبولیت حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔