سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

وارنٹ گرفتاری مہرگڑھ کے ورثہ کی بحالی کی مد میں دئیے گئے فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس میں جاری کئے گئے

وارنٹ گرفتاری مہرگڑھ کے ورثہ کی بحالی کی مد میں دئیے گئے فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس میں جاری کئے گئے۔ فوٹو:فائل

احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی بلوچستان اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت دوئم میں مہرگڑھ کے ورثہ کی بحالی کی مد میں دئیے گئے فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی عدالت میں عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، جب کہ کیس میں اسلم رئیسانی کے ایک عزیز عبدالنبی رئیسانی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: 64 سالہ اسلم رئیسانی ایم فل کی ڈگری لینے کے خواہاں

کیس میں نوابزادہ لشکری رئیسانی اورسابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی نے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مہر گڑھ کی تزئین اور بحالی کی مد میں فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

 
Load Next Story