16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے وزیر داخلہ
یکم جنوری سے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے، شیخ رشید
PESHAWAR:
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
شیخ رشید نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کرتا ہوں، دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں جس سے نمٹنے کے لیے ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں تعینات کررہے ہیں، اسلام آباد میں تمام ناکےختم کرکے صرف تین رہنے دیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری سے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن ہوں گے جن میں چین اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کررہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی تو ضمنی الیکشنز میں بھی لے گی، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، یہ سب چور اپنی چوری بچانے کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سارے لوگ بے نقاب ہوں گے۔