کروشیا میں خوفناک زلزلہ بچی سمیت 7 افراد ہلاک
12 گھر اور 16 گاڑیاں تباہ جب کہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا
وسطی کروشیا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں میں ایک بچی سمیت 7 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کروشیا کے دارالحکومت سے 50 کلومیٹر دور پٹرینجا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر علاقہ مکین خوف و ہراس کے عالم میں اپنے اپنے گھروں اور دفاتر سے نکل کر میدان کی طرف دوڑنے لگے۔
زلزلے کے باعث کئی رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جب کی مرکزی شاہراہوں پر بڑی بڑی دراڑیں پڑ گئیں۔ شہر بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند جب کہ بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔
امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، بچی سمیت 7 افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ بے گھر افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
زلزلے سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے، پڑتینجا میں درجن سے زائد گھر اور 16 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئی ہیں اور سڑکوں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔