اسرائیل طیاروں کا شام کے فوجی اڈے پر میزائل حملہ

حملے میں شامی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک December 30, 2020
حملے میں شامی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، فوٹو : فائل

شام میں ایک فوجی اڈے پر اسرائیلی طیاروں نے میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ انہی طیاروں نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے شامی فوج کے ایک یونٹ اور لبنان کی شدت پسند تنظیم حزب اللہ کے شامی ٹھکانوں پر بھی میزائل حملے کیے۔

شامی فوجی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دمشق کی وادی زبادانی کے یونٹ پر اسرائیلی طیاروں نے میزائل حملہ کیا۔ دفاعی فضائی نظام نے کئی میزائلز کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تاہم کچھ میزائل احاطے میں گرے جس سے 1 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

ادھر سیئریئن آبزرویٹری کا دعویٰ ہے کہ شامی فوج کے یونٹ کے علاوہ اسرائیلی طیاروں نے لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں اسلحے کے ذخائر تباہ ہوگئے اور جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے شامی فوج کے یونٹ یا حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں