برطانیہ میں ایک اورکورونا ویکسین کی منظوری دیدی گئی

آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کی منظوری کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دی گئی ہے


ویب ڈیسک December 30, 2020
برطانیہ اس سے قبل فائزر کی کورونا ویکسین کی بھی اجازت دے چکا ہے، فوٹو : فائل

برطانیہ میں فائزرکی کورونا ویکسین کے بعد اب آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے فائزر کی کورونا ویکسین کے بعد ایک اور ویکسین کی بھی منظوری دیدی ہے۔ دوسری ویکسین کے لیے قرعہ فال آکسفورڈ یونیورسٹی اورآسٹرا زینیکا کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین کے نام نکلا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : بحرین کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا

برطانیہ میں سب سے پہلے فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دی گئی تھی اور ویکسینیشن کا آغاز بھی ہوگیا ہے تاہم دوسری کورونا ویکسین کی منظوری سے ملک میں فوری اور زیادہ سے زیادہ ویکسین کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت

قبل ازیں امریکا نے بھی فائزر کے بعد ایک اور ویکسین 'موڈرنا' کی بھی منطوری دی تھی اسی طرح بحرین سمیت کئی ممالک نے بھی فائزر کے ستھ ساتھ چین کی کورونا ویکسین کی بھی منظوری دے چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : دنیا کی پہلی کورونا ویکسین برطانیہ کی 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی

برطانیہ میں کورونا ویکسینیشن کے آغاز کے ساتھ ہی ایک نئی قسم کے کورونا وائرس کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس پر کئی ممالک نے برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کو بند کردیا ہے۔

یہ پڑھیں : سعودی عرب اور بحرین میں بھی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

آسٹرازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویکسین کورونا کی نئی قسم کے خلاف بھی کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔ اسی طرح بائیوٹیک کے سربراہ نے بھی کہا تھا کہ فائزر کی ویکسین بھی نئی قسم کے کورونا وائرس کیخلاف کام کرے گی تاہم ایسا نہیں ہوا تو نئی ویکسین چند ہفتوں میں بنا سکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں