’’ماؤں کو مرنا نہیں چاہیے‘‘ اداکارہ صباء فیصل کا دل کو چھو لینے والا پیغام

میرے پاس زندگی میں سب کچھ ہے بس کمی صرف والدہ کی ہے، صباء فیصل


ویب ڈیسک December 30, 2020
میرے پاس زندگی میں سب کچھ ہے بس کمی صرف والدہ کی ہے، صباء فیصل۔ فوٹو:فائل

سابق نیوز کاسٹر و اداکارہ صباء فیصل کا کہنا ہے کہ ماؤں کے مرنے سے زندگی کا مفہوم بھی مرجاتا ہے۔

اداکارہ صباء فیصل نے انسٹا گرام پر دنیا کی حسین ہستی ماں سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ ماؤں کو مرنا نہیں چاہئے کیوں کہ اُن کے مرنے سے زندگی کا مفہوم مرجاتا ہے۔

 




اداکارہ نے اپنی پوسٹ پر ماں سے متعلق یہ بھی لکھا کہ آج میرے پاس زندگی میں سب کچھ ہے، اللہ تعالی نے دنیا کی ہر آسائش سے نوازا ہوا ہے، اب زندگی میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے، بس کمی ہے تو صرف ماں کی ہے۔

صبا فیصل نے اپنی والدہ کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی بخشش و مغفرت عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں