وزیراعظم کی بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت  

وزیرِاعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی میڈیا بھی اس ضمن مین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا


ویب ڈیسک December 30, 2020
وزیرِاعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی میڈیا بھی اس ضمن مین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔(فوٹو، فائل)

وزیرِاعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات اور سیکیورٹی ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ بھارتی میڈیا کےمنفی پراپیگنڈے کو ناکام بنانے اور اس حوالے سے عوام میں بہتر شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کیے جائیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان کے خلاف جاری بھارتی پراپیگنڈے خصوصاً بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہائبرڈ وارفئیر کے حوالے سے اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بےبنیاد اور من گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے اور بھارت کا اصل چہرہ عوام اور عالمی برادری کا سامنے لایاجائے۔ وزیرِاعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی میڈیا بھی اس ضمن مین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بھارت کی جعلی خبروں سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش بے نقاب

عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیے گئے غیر قانونی اقدامات، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہندوفاشسٹ ایجنڈے اور اس کے نتیجے میں علاقائی امن و امان کو درپیش خطرات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ اس پراپیگنڈے کا مقصد نہ صرف بھارت کے اندرونی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانا ہے بلکہ پاکستان میں انتشار پھیلانا بھی اس کے مقاصد میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا حکمران طبقہ بے نقاب

اجلاس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد ، وزیرِ مواصلات مراد سعید، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد و دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی میٖڈیا کی جانب سے غلط معلومات اور منفی پراپیگنڈے کا جائزہ لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |