ملکہ برطانیہ کی ڈانس کرتے پیروڈی ویڈیو چلانا چینل کو مہنگا پڑگیا

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ٹی وی چینل نے کرسمس پر ملکہ برطانیہ کے ویڈیو پیغام کی پیروڈی نشر کی


ویب ڈیسک December 30, 2020
ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے ملکہ برطانیہ کو پیغام کے آخر میں رقص کرتے ہوئے بھی دیکھایا گیا ہے، فوٹو : ویڈیو گریب

برطانوی ٹیلی وژن چینل فور نے کرسمس کی مناسبت سے ہر سال نشر ہونے والے ملکہ ایلزبتھ دوم کے ویڈیو پیغام کی پیروڈی بنا کر پیش کی جس پر چینل کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور اس کے خلاف کارروائی بھی ممکن ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینل 4 نے ڈیپ فیک نامی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کی ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں وہ کرسمس کی مناسبت سے قوم کے لیے پیغام ریکارڈ کروا رہی ہیں جس میں چند مضحکہ جملے بھی شامل ہیں۔



ملکہ برطانیہ کے ویڈیو پیغام میں سب سے متنازعہ بات آخر میں اُن کی ہوبہو مشابہت والی خاتون کا رقص دکھانا ہے جسے سوشل میڈیا پر صارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا اور ٹی وی چینل کے لیے قواعد و ضوابط کے محکمے میں شکایات درج کرائیں جس پر غور جاری ہے کہ چینل کے خلاف کس قسم کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب چینل 4 کا موقف ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی دراصل غلط خبروں کو جانچنے کا ایک طریقہ ہی ہے اور اس میں کسی طور افوہ پھیلانے یا مقتدر شخصیات کی تضحیک کا ارادہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں