مفتی منیب الرحمان کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹادیا گیا

مولانا عبدالخبیر آزاد رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین مقرر، رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک December 30, 2020
مولانا عبدالخبیر آزاد روئیت ہلال کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے (فوٹو، فائل)

مفتی منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد کو رویت ہلال کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے علاوہ ازیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی میں 19 ارکان شامل کیے گئے ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں راغب نعیمی ، حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم،ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹرمفتی علی اصغر،فیصل احمد،سید علی قرار، مفتی فضل جمیل ،حافظ عبدالغفور،یوسف کشمیری،قاری میر اللہ ، حبیب اللہ چشتی اور مفتی ضمیرشامل ہیں۔

علاوہ ازیں کمیٹی میں سپارکو،محکمہ موسمیات ،سائنس ٹیکنالوجی اوروزارت مذہبی امورکا ایک ایک نمائندہ شامل کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان 19 سال تک مرکزی چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ مفتی منیب الرحمان کے دور میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے چاند کا تنازعہ زوروں پر رہا۔ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے درمیان طویل عرصہ تک نوک جھونک اور چاند تنازعہ چلتا رہا۔ مفتی منیب الرحمان اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری میں بھی اختلافات رہے۔ مفتی منیب الرحمان نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سالانہ کیلنڈر کے بھی شدید مخالف رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں