مفتی منیب کو رویت ہلال کمیٹی سے ہٹائے جانے پر فواد چوہدری کا تبصرہ

مسئلہ منیب الرحمان صاحب کا نہیں اس تشریح کا ہے کا جو ہمارا ایک مذھبی طبقہ کرتا ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی


ویب ڈیسک December 30, 2020
مسئلہ منیب الرحمان صاحب کا نہیں اس تشریح کا ہے کا جو ہمارا ایک مذھبی طبقہ کرتا ہے، وفاقی وزیر (فوٹو، فائل)

مفتی منیب الرحمان کے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے ہٹائے جانے کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا تبصرہ بھی سامنے آگیا۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ منیب الرحمان صاحب کا نہیں اس تشریح کا ہے کا جو ہمارا ایک مذھبی طبقہ کرتا ہے، جس کی رو سے علم اور ٹیکنالوجی کو رد کیا جاتا ہے یہ تشریح قبول نہیں کی جا سکتی کیونکہ قرآن تمام علوم کا ماخذ ہے اور خاتم النبین رسول اللہ ﷺ علم کا شہر ہیں رویت بھی اسی اصول کے تحت ہونی چاہیے۔



یہ خبر بھی پڑھیے: مفتی منیب الرحمان کو چاند نظر نہیں آتا چھوٹا سا کورونا کہاں نظر آئے گا، فواد چوہدری

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بننے کے بعد رویت ہلال کے بارے میں ان کے بیانات کے باعث ان کی مفتی منیب کے ساتھ تنازعات ہوتے رہے جن میں دونوں جانب سے تند و تیز بیانات سامنے آتے رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: وزیر اعظم فواد چوہدری کو دینی امور میں مداخلت سے باز رکھیں، مفتی منیب

سوشل میڈیا پر طویل مدت بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی سے مفتی منیب الرحمان کو ہٹائے جانے کے فیصلے کو بھی ان کی وفاقی وزیر کے ساتھ جاری چپقلش کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں