گرین لائن منصوبے کیلیے بسوں کا معاہدہ ہوگیا گورنر سندھ

وفاق کراچی کے انفرااسٹرکچرکی بحالی وترقی کیلیے بھرپور مددکررہاہے، عمران اسماعیل


Staff Reporter December 31, 2020
نیشنل پولیس اکیڈمی کے تربیتی افسران کی عمران اسماعیل سے ملاقات ۔ فوٹو: فائل

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبے کے لیے وفاقی حکومت کا بسوں کے لیے معاہدہ ہوگیا ہے۔

گورنرہاؤس میں نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے47ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے شرکاسے گفتگو میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبے کے لیے وفاقی حکومت کا بسوں کے لیے معاہدہ ہوگیا ہے اور بہت جلد بسیں شہر میں رواں دواں ہوں گی، وفاق شہر کے انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لیے بھرپور مدد فراہم کررہا ہے اس ضمن میں 50جدید فائر ٹینڈرز اور 2 بازرزکی فراہمی کے لیے بھی معاہدہ کرلیاگیا ہے اوریہ سب کراچی کے لیے وفاقی حکومت کا تحفہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ افسران کی تربیت انھیں نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں بھرپور مددفراہم کرتی ہے اور امید ہے تربیتی پروگرام سے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ محکمہ پولیس کی استعداد کار کو مزید بڑھایا جا سکتاہے،ہمیں بابائے قوم کے رہنما اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شیوا اپنانا ہوگاکیونکہ جو قوم اپنے بانی کے نقش قدم پر چلنا بھول جاتی ہے وہ ترقی بھی نہیں کرسکتی،امید کرتاہوں کہ تربیتی پروگرام میں شریک افسران اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے محکمہ پولیس کا نام روشن کریںگے کیونکہ قوم کوفعال پولیس نظام کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں