بلاول نے اچھی باتیں کیں سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ مشترکہ ہوگا مریم نواز
پی ڈی ایم اجلاس میں حتمی فیصلے ہونگے، نواز شریف کا پاسپورٹ 22کروڑ عوام ہیں،نائب صدر ن لیگ،فضل الرحمن سے ملاقات
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے میاں صاحب کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا تو دنیا دیکھے گی میاں صاحب کا پاسپورٹ بائیس کروڑ عوام ہے۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع ورکرز کنونشن سے خطاب اور مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ ہوا تو دنیا دیکھے گی،نوازشریف کا پاسپورٹ 22کروڑ عوام کا ہے، سلیکٹڈ عمران خان اور اس کے سلیکٹرز ناکامی اور شرمندگی کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمزور وزیراعظم آتا ہے تو بھارت پاکستان پر وار کرتا ہے، نواز حکومت ہو تو مودی خود چل کر آتا ہے، پاک فوج میں محب وطن لوگ ہیں، تمام پاپا جونز نہیں ہیں، اسلام آباد میں مولانافضل الرحمن کی رہائش گاہ پر مریم نواز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا ہے میاں صاحب کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا تو دنیا دیکھے گی میاں صاحب کا پاسپورٹ بائیس کروڑ عوام ہے، ضمنی الیکشن و سینٹ الیکشن میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا، بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی تجاویز پی ڈی ایم کے سامنے رکھیں گے، میں خود بلاول کوسننا چاہوں گی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملاقات مختلف امور پر گفتگو ہوئی پی پی پی کے سی ای سی اجلاس پر بھی غور ہوا ہے، پی پی اجلاس میں مثنت رویہ سامنے آیا ہے، یکم جنوری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا ، خواجہ آصف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، اس روش کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کشمیریوں کے ساتھ ہیں، جب آپ پر ظلم ہوتا ہے تو نوازشریف اور مریم نواز کا دل لہو لہان ہوتا ہے، جب آپ کے بیٹوں کی شہادت ہوتی ہے تو زخم ہماری روح پر لگتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے مودی کی جھولی میں کشمیر جاکر گرتا ہے، بھارت نے پاکستان کی شہ رگ پر وار کیا اور کامیاب ہوا، جب کمزور حکومت ہوتو دشمن بھارت پاکستان پر وار کرتا ہے جبکہ عوامی وزیراعظم نوازشریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی جیسا خود چل کر پاکستان آتا ہے۔