کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے


ویب ڈیسک December 31, 2020
دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے - فوٹو: افغان میڈیا

کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں سڑک کنارے نصب بم ایک گاڑی پر پھٹنے سے اس میں موجود ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے صدارتی محل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس حوالے سے افغان صدر کے ترجمان یا دیگر حکام نے اب تک کوئی رد عمل نہیں دیا۔

دوسری جانب افغان پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں کورولا گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اب تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں