تحریک انصاف کے وزیرسبطین خان کے خلاف نیب ریفرنس دائر

ریفرنس میں سبطین خان سمیت 8 افراد کونامزد کیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 31, 2020
سبطین خان نے بطوروزیرمنرل اینڈ مائنز اختیارات سے تجاوزکیا: فوٹو: فائل

نیب نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیرسبطین خان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیرسبطین خان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا ہے جس میں سبطین خان سمیت 8 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس 2 فولڈرزاور500 صفحات پر مشتمل ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق صوبائی وزیر پر اختیارات سے تجاوزکے الزامات ہیں، سبطین خان نے بطوروزیرمنرل اینڈ مائنزاختیارات سے تجاوزکیا، سبطین خان کے غیرقانونی اقدامات سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نیب نے سبطین خان کودوران انکوائری گرفتارکیا تھا، ملزم پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے کے غیرقانونی ٹھیکے من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے تاہم کچھ عرصے بعد انہیں رہا کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں