کین ولیمسن نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا

کیوی بیٹسمین 2015 کے بعد پہلی بار سرفہرست آئے ہیں

کیوی بیٹسمین 2015 کے بعد پہلی بار سرفہرست آئے ہیں

کین ولیمسن نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

کیوی بیٹسمین 2015 کے بعد پہلی بار سرفہرست آئے ہیں، ان کے لیے جگہ خالی کرنے والے سٹیون سمتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں، مارنس لبوشین اور بابراعظم بدستور چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔


5 درجے بہتری کے ساتھ اجنکیا رہانے چھٹے، ڈیوڈ وارنر ساتویں، بین اسٹوکس آٹھویں، جو روٹ نویں اور چتیشور پجارا دسویں نمبر پر ہیں جب کہ اظہر علی 25ویں، اسد شفیق 28ویں، شان مسعود 42ویں، محمد رضوان 27 درجے بہتری کے ساتھ 47 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹاپ ٹین بولرز میں پیٹ کمنز ، سٹورٹ براڈ، نیل ویگنر، ٹم سائودی، مچل سٹارک، کاگیسو ربادا، روی چندرن ایشون، ہیزل ووڈ، جسپریت بمرا، جیمز اینڈرسن شامل ہیں،محمد عباس12ویں،یاسر شاہ 24ویں، شاہین شاہ آفریدی 33ویں اور نسیم شاہ 53ویں نمبر پر ہیں۔
Load Next Story