
شبلی فراز نے ٹوئٹ کی کہ 2020 میں اپوزیشن کو ان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے " ناک آﺅٹ" کردیا 'حکومت کو گرانے کیلئے بننے والا اتحاد اپنے مفادات ، سوچ اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا، اتنی اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد خود ہی پی ڈی ایم کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا جاتا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج (31دسمبر) ہے، استعفوں کی ڈیڈ لائن رات 12 بجے ختم ہونے جارہی ہے، ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفی دیے، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔