اسپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگ کے دونوں ارکان کے استعفے جعلی قرار دے دیے

مرتضیٰ جاوید اور سجاد اعوان نے اپنے استعفوں کی تصدیق نہیں کی، اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ


ویب ڈیسک December 31, 2020
مرتضیٰ جاوید اور سجاد اعوان نے اپنے استعفوں کی تصدیق نہیں کی، اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کے دونوں ارکان مرتضیٰ جاوید اور محمد سجاد اعوان کے استعفے جعلی قرار دے دیے۔

مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دی کہ دونوں اراکین نے اپنے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور انہیں جعلی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا

اسپیکر نے قرار دیا کہ موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے۔ استعفوں کی تصدیق نہیں ہونے کے باعث ان پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں، لہذا انہیں جعلی قرار دیا جاتا ہے۔

مرتضیٰ جاوید اورسجاد اعوان کے استعفے اُن کے سرکاری لیٹر ہیڈ پیڈ پر 14 دسمبر 2020 کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے تھے۔ استفعوں پر کارروائی قانون ، قواعد ، گائیڈ لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں