ریبیز ویکسین اور ادویات میں کرپشن کیس سابق سیکرٹری صحت پر فرد جرم عائد

ملزمان نے سرجری اینڈ برن یونٹ کے لیے ادویات لیں لیکن اندراج نہیں کیا، نیب بلوچستان

ملزمان نے سرجری اینڈ برن یونٹ کے لیے ادویات لیں لیکن اندراج نہیں کیا، نیب بلوچستان

لاہور:
کتے کے کاٹنے کی ویکسین اور دیگر ادویات کی خریداری میں کرپشن پر سابق سیکرٹری اور ڈی جی صحت سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔


احتساب عدالت کوئٹہ نے کتے کے کاٹنے کے علاج کے لیے ویکسین اور دیگر ادویات کی خریداری میں کرپشن سے متعلق کیس میں سابق سیکرٹری اور ڈی جی صحت شاکر بلوچ، موجودہ سیکرٹری انڈسٹریز حافظ عبد الماجد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی جب کہ انچارج مین میڈیسن اسٹور اور ریکارڈ کیپر کے خلاف بھی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ نیب بلوچستان کے مطابق ملزمان نے سرجری اینڈ برن یونٹ کے لیے ادویات لیں لیکن اندراج نہیں کیا۔
Load Next Story