تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا سالِ نو پراردو میں پیغام

اس سال یہ پیغام 6 زبانوں کے علاوہ اردو میں بھی نشر ہوا


ویب ڈیسک December 31, 2020
۔ اس سال یہ پیغام 6 زبانوں کے علاوہ اردو میں بھی نشر ہوا۔ (فوٹو، اسکرین گریب)

تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے سال نو کی مبارک باد کا پیغام اردو میں بھی نشر کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا نئے سال 2021 کا پیغام اردو ترجمہ کے ساتھ نشر کیا گیا تاکہ اردو بولنے والوں تک خیر سگالی کا پیغام پہنچ سکے۔



اقوام متحدہ میں عمومی طور پر پیغامات 6 زبانوں میں نشر کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی چھ دفتری زبانیں عربی ، چینی ، انگریزی ، فرانسیسی ، روسی اور ہسپانوی ہیں۔ اس سال یہ پیغام 6 زبانوں کے علاوہ اردو میں بھی نشر ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں