جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں داخلے آج سے شروع ہوں گے

داخلے کیلیے گزشتہ پاس کیے ہوئے امتحان کیلیے وقت کی قیدنہیں،سرٹیفکیٹ پروگرامز میں بھی داخلے ہوںگے


Staff Reporter December 30, 2013
یونیورسٹی کے سردار یٰسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام 2 روزہ کورس آج سے شروع ہوگا۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام میں بی ایس، آنرز، ماسٹرز، ڈپلومہ اورسرٹیفکیٹ پروگرامزکے داخلے سال برائے 2014 کا آغاز آج ( پیر) سے ہورہا ہے۔

ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق بی ایس اور آنرز کیلیے شعبہ ایکچوریل سائنسز اینڈ رسک مینجمنٹ، ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ ، اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی، اپلائیڈ فزکس،آڈیولوجی اینڈ اسپیچ پیتھالوجی،بائیوکیمسٹری، بائیوٹیکنالوجی، باٹنی، بزنس ایڈمنسٹریشن ، کیمسٹری،کامرس،کمپیوٹر سائنس( بی ایس ایس ای، بی ایس سی ایس )، اکنامکس، ایجوکیشن ، انگلش، انوائرمینٹل اسٹڈیز، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، جنرل ہسٹری ، انٹرنیشنل ریلیشنز، ماس کمیونیکیشن، مائیکروبائیولوجی، میتھمیٹکل سائنسز فزکس، فزیالوجی،سائیکولوجی، پبلک ایڈمنسٹریشن، سوشیالوجی، اسپیشل ایجوکیشن، اسٹیٹکس، اردو، ویمن اسٹڈیز اور زولوجی میں داخلے دیے جائیں گے۔



ماسٹرز پروگرامز میں ایم بی اے، ایم سی ایس ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس اور فارم ڈی ( ڈیفیشنسی کورس ) میں داخلے دیے جائیں گے، سرٹیفکیٹ پروگرامز کیلیے شعبہ عربی،چائلڈسائیکولوجی، ہیومن بی ہیویئر، میتھمیٹکل سائنسز ، سوشل ورک، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، ماس کمیونیکیشن، پرشین لینگویج ، پیٹرولیم ٹیکنالوجی اوراردو کے علاوہ لوکل گورنمنٹ ڈپلومہ پروگرام میں داخلے دیے جائیں گے،گذشتہ پاس کیے ہوئے (پری ریکوزٹ کوالیفیکشن ) امتحان کیلیے وقت کی قید نہیںہے، سردار یٰسین ملک پروفیشنل ڈویلپمنٹ فیسیلیٹزکے زیر اہتمام ارلی چائلڈ ہڈ ڈیولپمنٹ کے موضوع پر دوروزہ کورس 30 تا31 دسمبر منعقدکیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں