میوچل فنڈ کے سرمایہ کاروں کو آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم

نئے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولت استعمال کرتے ہوئے کہیں سے بھی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، ایس ای سی پی

نئے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولت استعمال کرتے ہوئے کہیں سے بھی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، ایس ای سی پی (فوٹو : فائل)

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے میوچل فنڈ کے سرمایہ کاروں کو آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کر دی۔

پاکستان میں اسمارٹ سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں (اے ایم سیز) کے سرمایہ کاروں کے آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ متعارف کرادیا۔


ایس ای سی پی کے مطابق میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کے لیے نئے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولت استعمال کرتے ہوئے کہیں سے بھی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، میوچل فنڈز میں اپنا اکاؤنٹ کھولنے کے لیے تمام معلومات اور دستاویزات آن لائن جمع کروائی جاسکتی ہیں جبکہ سرمایہ کار (صارف) کی تصدیق کا عمل بھی آن لائن ہی مکمل کیا جائے گا۔

ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں سرمایہ کار کی تصدیق اور براہ راست رابطہ کے لیے اسکائپ اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کر سکیں گی۔ سرمایہ کاروں کی آسانی کے لیے مختلف فارمز پر دستخط اور ڈیکلریشن کی شرائط کو حذف کر دیا گیا ہے۔

آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کا یہ نیا نظام نان بینکنگ فنانشل سیکٹر اور کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ای سی پی کے اصلاحاتی ایجنڈے کا تسلسل ہے جس سے میوچل فنڈ انڈسٹری میں جدت پیدا ہوگی، کمپنیوں کے مابین مقابلے کے رجحان کو فروغ ملے گا اور ملک میں مالیاتی شمولیت کو فروغ ملے گا۔
Load Next Story