نوشہرہ پی ٹی آئی رہنما خالد خان 2 بیٹوںمحافظ سمیت قتل

راستے میں گھات لگائے مسلح ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ،ملزمان فرار، مقدمہ درج


Numainda Express January 01, 2021
راستے میں گھات لگائے مسلح ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ،ملزمان فرار، مقدمہ درج۔ فوٹو: فائل

نوشہرہ کینٹ کے علاقہ حکیم آباد ڈھیری میں مسلح مخالفین ملزمان کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما ملک خالد خان دو جوان بیٹوں اور محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔

حکیم آباد جی ٹی روڈ پر قائم سی این جی اسٹیشن کے مالک اور تحریک انصاف کے رہنماء ملک خالد خان بیٹوں نوید خالد، یاسر خالد اور محافظ خالد کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں گولیاں لگنے سے موقع پر چل بسے، ملزمان فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او زرداد خان پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پہنچ گئے اور ملزمان کے مقدمہ درج کرکے چھاپہ مار پارٹی تشکیل دیدی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں