اسپیکر قومی اسمبلی نے 2 ن لیگی ارکان کے استعفے جعلی قرار دیدیے

دونوں اراکین نے تصدیق نہ کی، استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے،اسپیکر


APP/Numainda Express January 01, 2021
استعفے سرکاری لیٹر ہیڈ پیڈ پر 14 دسمبر 2020 کو اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوئے تھے (فوٹو : فائل)

KARACHI: اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ 2 ن لیگی ارکان کے استعفے جعلی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے اسپیکر کو بھجوائے گئے استعفوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئی، اسپیکر اسد قیصر نے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کی استدعا منظور کر لی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دی کہ دونوں اراکین نے اپنے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور انھیں جعلی قرار دیا۔ اسپیکر نے قرار دیا کہ موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے، استعفوں کی تصدیق نہ ہونے کے باعث ان پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں لہذا انھیں جعلی قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ جاوید اورسجاد اعوان کے استعفے اْن کے سرکاری لیٹر ہیڈ پیڈ پر 14 دسمبر 2020 کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے تھے۔ استفعوں پر کارروائی قانون ، قواعد ، گائیڈ لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں