چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر انتظامیہ کا ایکشن لاپتہ بچے بازیاب

بھٹہ مالک کی گرفتاری پر تمام بچے بازیاب ہوئے، پولیس


ویب ڈیسک January 01, 2021
بھٹہ مالک کی گرفتاری پر تمام بچے بازیاب ہوئے، پولیس - فوٹو: ایکسپریس

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے جبری مشقت کی وجہ سے لاپتہ کیے گئے بچے بازیاب کروالیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کی ہدایت پر سخت ایکشن لیتے ہوئے اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت کی وجہ سے لاپتہ کیے گئے تمام بچے بازیاب کروالیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جبری مشقت کرنے والے بچوں کو تھانہ نون کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا، بھٹہ مالک کی گرفتاری پر تمام بچے بازیاب ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 48 گھنٹوں میں لاپتہ بچے بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |