بابراہم ترین کھلاڑی رضوان ٹیسٹ کرکٹر فواد انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ لے اڑے

نسیم شاہ اور روحیل نذیر کو بیسٹ ایمرجنگ کرکٹرز کا ایوارڈ دیا گیا


ویب ڈیسک January 01, 2021
نسیم شاہ اور روحیل نذیر کو بیسٹ ایمرجنگ کرکٹرز کا ایوارڈ دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال دو ہزار بیس کے ایوارڈز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے سال 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ 12 کیٹگریزمیں ایوارڈز کی نامزگیوں کا فیصلہ آزاد جیوری نے کیا۔



قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو وائٹ بال میں سال کا بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔



اس کے علاوہ بابراعظم کو سال کا ''موسٹ ویلیو ایبل'' سب سے اہم کھلاڑی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔



سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپیر بلے باز محمد رضوان کے حصے میں آیا۔



فواد عالم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مزاحمی اننگز کھیلنے پر انفرادی کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔



فاسٹ بولر نسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرکا ایوارڈ دیا گیا۔



ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا۔



کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا۔



آصف یعقوب سال ٹونٹی ٹونٹی کے بہترین امپائر قراردیے گئے۔



ایمرجنگ ڈومیسٹک بہترین خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کو قراردیا گیا۔



عالیہ ریاض بیسٹ وومن کرکٹر آف دی ایئرقرارپائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں