’’30 سال سے ترقی نہیں ملی‘‘ انجینئرکی درخواست چیف سیکریٹری عدالت طلب

سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال ہوئی مگر وزیراعلی سندھ نے ترقی نہیں دی، وکیل درخواستگزار


کورٹ رپورٹر January 01, 2021
سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال ہوئی مگر وزیراعلی سندھ نے ترقی نہیں دی، وکیل درخواستگزار۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے 30 سال سے ایک ہی گریڈ پر کام کرنے والے مکینیکل انجینئرنگ گریڈ 17 کے افسر کی ترقی کے لیے درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ و دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو 30 سال سے ایک ہی گریڈ پر کام کرنے والے مکینیکل انجینئر کی ترقی کیلیے درخواست کی سماعت ہوئی،درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ میرا موکل اشرف علی جمانی 1999 میں بطور مکینیکل انجیئر تعینات ہوا، 30 سال گزر گئے مگر ایک ہی گریڈ میں کام کر رہا ہے۔

سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال ہوئی مگر وزیراعلی سندھ نے ترقی نہیں دی۔ 2021 میں ریٹائرمنٹ ہے مگر ترقی نہیں دی جا رہی ہے ، عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ و دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |