کراچی میں رینجرز کو اسٹریٹ کرائمز کیخلاف کارروائی کابھی اختیار
ہارڈ کور اور شناخت شدہ ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔
وزیراعظم نے کراچی میں امن وامان کی صورت حال یقینی بنانے کیلئے جاری آپریشن کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کے ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہواہے کہ کراچی میں وزارت داخلہ کی رہنمائی میں صوبائی حکومت کی قیادت میں جاری آپریشن پر وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور گزشتہ روز ہونیوالے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آپریشن کا تیسرا مرحلہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب وقت پر شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اب رینجرز کو سٹریٹ کرائم میں ملوث جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھی کارروائی کااختیاردیدیاگیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایاگیا کہ سنگین جرائم میں ملوث چارہزارافراد سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔ اب گرفتار ملزمان کو عدالتوں میں پیش کرنے کا مرحلہ آگیا ہے جس کی وزیراعظم نے منظوری دیدی ہے۔ ہارڈ کور اور شناخت شدہ ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کو ہدایت کی کہ وہ تیسرا اور فیصلہ کن مرحلہ شروع کرنے سے قبل کراچی کی تمام سیاسی قوتوں کی قیادت سے ہنگامی رابطے کرکے مشاورت کریں اور انھیں حکومتی فیصلے کے بارے میں آگاہ کریں اور بتائیں کہ کراچی میں امن کی مکمل بحالی کیلئے یہ فیصلہ کن کارروائی کرنا وقت کی ضرورت ہے۔