وزیراعظم کا 2021ء کے دو اہداف کا اعلان
ہر گھرانے کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی اور کوئی پاکستان میں بھوکا نہیں سوئے گا، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے سال نو کے دو اہداف مقرر کرلیے جن میں صحت کی مفت سہولیات اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام شامل ہے۔
پاکستان میں متعارف ہونے والی گاڑیوں کی اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے سال نو 2021 کے دو اہداف ہیں جن میں ایک تو "یونیورسل ہیلتھ کوریج" ہے جو پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کے لیے ہوگا، ہر گھرانے کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی، شہری کسی بھی اسپتال میں جاکر ہیلتھ کارڈ دکھاکر اپنا علاج کراسکیں گے، یہ بہت بڑا چیلنج ہے اور اس طرح کا پروگرام امیر ممالک میں بھی نہیں ہوتا۔
عمران خان نے بتایا کہ دوسرا پروگرام ہے کہ "کوئی پاکستان میں بھوکا نہ سوئے"، اس میں پوری قوم اور سارا ملک شامل ہوگا، آئی ٹی کا استعمال کرکے ان علاقوں کی نشاندہی کریں گے جہاں بھوک زیادہ ہے، فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر احساس پروگرام کے ذریعے یہ نیا پروگرام لانچ کروں گا تاکہ سال کے آخر تک پاکستان وہ ملک بن جائے کہ کوئی شہری بھوکا نہ سوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا پہلا سال معیشت کی بحالی میں لگا، دوسرے سال بدقسمتی سے کورونا کا سامنا ہوگیا جس میں حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی، ہم نے لوگوں کو بھوک سے بچایا اور پاکستان نے برصغیرمیں کووڈ میں سب سے زیادہ تیزی سے ریکور کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2021 ترقی کا سال ہے، پاکستان مثبت سمت میں جا رہا ہے، کاروبار دوست پالیسی بنا کر صنعتوں کو ترقی دیں گے، ہم ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے اگلے حصے میں زراعت بھی شامل ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے چین کی مدد حاصل کریں گے، ملکی زرعی پیداوار میں اضافے کی کوشش کریں گے، ہماری کوشش ہے اکنامک زونز میں چینی سرمایہ کاری آئے، چین دنیا میں سب سے تیزی سے آگے بڑھنے والا ملک ہے، صنعتی طور پر مضبوط ہونے کیلئے اس سے شراکت داری ضروری ہے، ہماری کوشش ہے عوام کو غربت سے نکالیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے انڈسٹریلائز ہونا اور ترقی کرنی ہے تو چین بہترین اتحادی ہے، چین نے کم مدت میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، اس سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، اس کا ڈویلپمنٹ ماڈل ہمارے لیے سب سے زیادہ قابل عمل ہے۔
بعدازاں عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سالِ نو (2021) کیلئے میرا عزم 2 منصوبوں کی تکمیل ہے۔ اول: تمام شہریوں کیلئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی جس کا خیبر پختون خوا میں آغاز کیا جا چکا ہے اور پنجاب و گلگت بلتستان میں جلد ہوگا، ہمیں امید ہے کہ دیگر صوبے بھی یہ منصوبہ لاگو کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دوم: احساس پروگرام کےتحت ہم قومی سطح پر "کوئی بھوکا نہ سوئے" کےعنوان سےاپنا سب سے عمدہ ہدف منصوبہ شروع کریں گے۔ سال کے اختتام تک یہ دونوں منصوبے ہمیں پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنےکی ہماری منزل سے قریب کریں گے۔