’’فرنٹ فٹ پر کھیلنے والا کھلاڑی ہوں‘‘ مشرف کا جارحانہ دفاع کرنیکا فیصلہ

مشرف عدالت میں پیش ہونے سے قبل وفاقی حکومت سے اپنی سیکورٹی کی تحریری ضمانت لینے کی بھی کوشش کریں گے۔ ذرائع

مشرف عدالت میں پیش ہونے سے قبل وفاقی حکومت سے اپنی سیکورٹی کی تحریری ضمانت لینے کی بھی کوشش کریں گے۔ ذرائع۔ فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کے اعلان کے بعد سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے دفاع کیلئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


سابق صدر کے انتہائی قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے اپنے دوستوں سے کہا ہے کہ وہ فرنٹ فٹ پر کھیلنے والا کھلاڑی ہے ، انھیں بیک فٹ پر کھیلنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے اپنے وکلاء کے مشوروں کا احترام کرتے ہوئے اپنا معاملہ سیاسی اور سماجی رابطوں کے علاوہ میڈیا سے مکمل رابطے میں رہتے ہوئے عوامی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر اس وقت تک میڈیا سے رابطے میں رہنے کی سہولت کا استعمال کریں گے جب تک انھیں عدالت ایسا کرنے سے روک نہ دے ، وہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی ایسی تمام سیاسی جماعتوں اور رہنمائوں کو ترکی بہ ترکی جواب بھی دیں گے جو ان کے معاملے میں بیان بازی کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق پرویز مشرف عدالت میں پیش ہونے سے قبل وفاقی حکومت سے اپنی سیکورٹی کی تحریری ضمانت لینے کی بھی کوشش کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story