سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عمر شیخ کو شہر میں جرائم کنٹرول نہ کرنے پر تبدیل کیا


ویب ڈیسک January 01, 2021
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عمر شیخ کو شہر میں جرائم کنٹرول نہ کرنے پر تبدیل کیا ۔ فوٹو:فائل

لاہور پولیس چیف عمر شیخ کو تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سی سی پی او لاہورعمر شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ ان کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عمر شیخ کو شہر میں جرائم کنٹرول نہ کرنے پر تبدیل کیا ہے۔

ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، قابل ، ایماندار اور فرض شناس پولیس افسران میں ہوتا ہے۔وہ ان دنوں سنٹرل پولیس آفس میں ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ کے عہدے پر فرائض دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں انتہائی اہم عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔

غلام محمود ڈوگر نے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران تفویض ہونے والی ہر ذمہ داری کو بھرپور لگن ، محنت اور فرض شناسی سے ادا کرکے اپنی مہارت کا عملی ثبوت پیش کیاہے اور انکا شمار پنجاب پولیس کے نہایت پروفیشنل ، منجھے ہوئے اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |