صدر ٹرمپ دوسرے صدام حسین ثابت ہوئے ہیں حسن روحانی

جس نے بھی ایران پر جنگ ملسط کی اُسے اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا، ایرانی صدر


ویب ڈیسک January 01, 2021
جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں، ایرانی صدر (فوٹو: فائل)

ایران کے صدر حسن روحانی نے سال نو کے آغاز پر قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے صدام حسین ثابت ہوئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنی نشری تقریر میں کہا کہ صدام حسین نے 8 سال جنگ مسلط رکھی جس کا خاتمہ ان کے اقتدار سے ہٹنے پر ہوا، اسی طرح صدر ٹرمپ نے بھی ہم پر 3 سال جنگ مسلط کی اور وہ بھی آئندہ تین ہفتوں میں اقتدار سے نکال باہر ہوجائیں گے۔

اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے القدس فورس کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی اور ایران کی حمایت یافتہ عراق کی شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو 3 جنوری 2020 کو بغداد ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کررکھیں اور مئی 2018 میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پردستبردار ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں