عالمی ادارہ صحت نے فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

ڈبلیو ایچ او کی منظوری سے ان ممالک کو فائدہ ہوگا جہاں ویکسین کی ٹیسٹنگ کی سہولت اور ریگولیٹری اتھارٹی موجود نہیں


ویب ڈیسک January 01, 2021
ڈبلیو ایچ او کی منظوری سے فائدہ ترقی پذیر ممالک کو پہنچے گا، فوٹو : فئل

LONDON: عالمی ادارہ صحت نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیو ٹیک کمپنی کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین کی دنیا بھر میں ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیزیشن نے ترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس کی ویکسین تک جلد رسائی ممکن بنانے کے لیے 'فائزر اور بائیو این ٹیک' کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ویکسین کی منظوری سے ان ممالک کو فائدہ ہوگا جہاں ویکسین کی ٹیسٹنگ اور ریگولیٹری کے لیے ادارہ موجود نہیں اور کم وسائل کے باعث وہ ویکسین کی ٹیسٹنگ نہیں کراسکتے۔

یہ خبر پڑھیں : امریکی ادارے 'ایف ڈی اے' نے فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

علاوہ ازیں ڈبلیو ایچ او کی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری سے ویکسین کی خریداری کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی جس کے لیے عالمی ادارہ صحت نے کوویکس نامی پروگرام بھی شروع کر رکھا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : دنیا کی پہلی کورونا ویکسین برطانیہ کی 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی

ترقی پذیر ممالک کے لیے سب سے بڑا چیلینج فائزر کی کورونا ویکسین کو ترسیل سے لیکر شہریوں کو لگانے تک منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھنا ہوگا۔

یہ پڑھیں : برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت

واضح رہے کہ برطانیہ اور امریکا سیت کئی ممالک میں فائزر کی کورونا ویکسین کے لگانے کا عمل شروع ہوچکا ہے جب کہ ان ممالک میں فائزر کے ساتھ ساتھ میڈورنا، آکسفورڈ یونیورسٹی اور چین کی سائنو فارم کی ویکسین کی بھی منظوری دی جاچکی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |