نیا سال بلوچستان کے عوام کے لیے مزید خوشیاں لائے گا وزیراعلیٰ جام کمال
عہد کرنا ہوگا کہ عزم و استقلال کے ساتھ ہم آئندہ نسلوں کے لیے روشن مستقبل کی تعمیر جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ نیا سال بلوچستان کے عوام کے لیے مزید خوشیوں کا باعث ہوگا اور ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نئے سال کی آمد پر تمام اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیا سال ہمارے لیے امید، خوشیوں اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، نئے سال کے موقع پر ہمیں بطور قوم اتحاد، یکجہتی اور پوری لگن کے ساتھ ترقی و خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنا چاہیے، نیا سال بلوچستان کے عوام کے لیے مزید خوشیوں کا باعث ہوگا اور ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی سماجی و معاشی بھلائی کے لیے مزید وسائل فراہم کریں گے،آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ عزم و استقلال کے ساتھ ہم آئندہ نسلوں کے لیے روشن مستقبل کی تعمیر جاری رکھیں گے۔