’’بلا‘‘ کہنا زرداری کو زیب نہیں دیتا ایکس سروس مین سوسائٹی

وہ شاید لاعلم ہیں کہ ملک کے گلی کوچوں میں انھیں کس کس نام سے پکارا جاتا ہے، ترجمان


INP/Online December 30, 2013
زرداری خود’’بِلا‘‘ ہے، حاکم زرداری بھٹو سے ملنے کیلیے میری منتیں کرتا تھا، احمد رضا قصوری۔ فوٹو: فائل

ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے آصف زرداری کی جانب سے عسکری قیادت اورمسلح افواج کیلیے توہین آمیزالفاظ استعمال کرنے کی شدیدمذمت کی ہے اورکہاکہ قوم پوری طرح سے جانتی ہے کہ قوم کاخون چوسنے اورخزانہ لوٹنے والے کون ہیں۔

آصف زرداری کوشایدمعلوم نہیںکہ ملک کے گلی کوچوں میں انھیںکس کس نام سے پکارا جاتا ہے۔ سوسائٹی کااجلاس زیر صدارت جنرل(ر)حمیدگل منعقد ہواجس میںمسلح افواج اور عسکری قیادت کے خلاف منظم توہین آمیزمہم کے خلاف پرزورقرارداد پاس کی گئی جس میںکہا گیاکہ پرویز مشرف کے خلاف آئین کے مطابق عدالتی کارروائی جاری ہے اورجو کچھ اس نے کیاوہ اس کاذاتی فعل تھا۔ اس کی آڑمیں فوج کے ادارے پر رکیک حملے ہمیں کسی طرح گوارانہیں۔ فوج ڈسپلن کی پابندہے جوقوم کااثاثہ ہے۔ آصف زرداری ملک کے صدراورمسلح افواج کے سپریم کمانڈررہ چکے ہیں۔ انھیںبلا اوردودھ پینے والے الفاظ زیب نہیں دیتے۔ زرداری نے اگرایسی زبان سے گریزنہ کیاتوسابق فوجی یہ بتانے پرمجبورہوجائیںگے ملک کے گلی کوچوںمیں زرداری کو کس کس نام سے پکاراجاتا ہے۔



قراردادمیں مطالبہ کیاگیا کہ ملکی خزانے لوٹ کرغیرملکی بینک بھرنے اورحسین حقانی کے ذریعے ملکی آزادی اورافواج پاکستان کے خلاف میمواسکینڈل میںمرکزی کردار اد اکرنے پرزرداری کوقانون کی گرفت میں لایاجائے۔ انھوںنے کہاکہ زرداری ودیگرملکی دفاع کے خلاف سازشیںکرنے اورکردارکشی کی مہم چلانے والے بازآجائیں۔ سابق فوجی منظم ہوچکے ہیںاورمسلح افواج کے خلاف توہین آمیزرویہ برداشت نہیںکریںگے۔ آئی این پی کے مطابق سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہاہے کہ دوسروںکو''بِلا'' کہنے والاآصف زرداری خودسب سے بڑا بِلاہے جس نے دودھ بھی پیا، خزانہ لوٹااورآج کھربوں روپے کامالک بن چکاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں