نوازشریف قوم کو بھارت کی غلامی میں دھکیلنا چاہتے ہیں منور حسن

بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام کے مسائل بڑھ گئے، کشمیری ہماری جنگ لڑ رہے ہیں، منور حسن


Numainda Express December 30, 2013
وزارت خارجہ میں بیٹھے لوگ ملکی سا لمیت دشمن کے ہاتھ میں دیناچاہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہاہے کہ نوازشریف اپنی چینی بیچنے اور ذاتی تجارت کو فروغ دینے کے لیے قوم کو بھارت کی غلامی میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام کے مسائل بڑھ گئے،کشمیری ہماری جنگ لڑ رہے ہیں، وزارت خارجہ میں بیٹھے ہوئے لوگ امریکا اور بھارت کے غلام ہیں وہ پاکستان کی آزادی اور سا لمیت دشمن کے ہاتھ میںدیناچاہتے ہیں۔اتوار کو منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ میاںصاحب کہتے ہیں کہ قوم نے انھیں بھارت سے دوستی کا مینڈیٹ دیاہے،انھیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، اگر یہی بات انتخابات سے قبل سامنے آتی تو آج میاں صاحب وزیراعظم نہ ہوتے، انھیں قوم نے پاکستان سے دشمنی اور کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا مینڈیٹ نہیں دیا، دونوں بھائی بھارت کی بالادستی قبول کرنے میں بڑے بے تاب نظر آتے ہیں۔



حکومت پاکستان نے اپنارویہ نہ بدلا اور بھیڑیے کو بھیڑ کہنے کی پالیسی نہ چھوڑی تو قوم انھیں زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گی، بجلی و گیس کی دوبارہ لوڈشیڈنگ سے عوام کے مسائل بڑھ گئے ہیں، لوگوں کے چولہے بجھ گئے ہیں، مہنگائی نے پہلے ہی ان کو بے حال کر رکھاہے، زرداری حکومت 5 سال میں اتنی غیر مقبول اور بدنام نہیں ہوئی تھی جتنی موجودہ حکومت صرف 7 ماہ میں غیرمقبول ہو چکی ہے، بلوچستان میں اسلحہ اور بارود بنانے والی فیکٹریوں کا پکڑا جانا انتہائی تشویشناک ہے، کشمیری ہمارے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، انھوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر دیاہے، قوم انھیں تنہا نہیں چھوڑے گی، ملک میں کشمیر کمیٹی تو موجود ہے مگر کشمیر کی نمائندگی کرنے والا کوئی نہیں۔ منورحسن نے کہاکہ مقتدر اور بااختیار قوتیں طاغوت کی آلہ کاربنی ہوئی ہیں، پاکستان کو جغرافیائی اعتبار سے خطے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے مگر حکمراں اس جغرافیائی حیثیت سے فائدہ نہیں اٹھا رہے، امریکا بھارت کی مدد سے خطے کے وسائل پر قبضہ کرناچاہتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں