دلیر نوجوان نے ڈاکوؤں کی درگت بناکر ڈکیتی ناکام بنادی

ناگن چورنگی کے قریب گھر سے روانہ ہونیوالی خاتون اورنوجوان کو بائیک سوار ڈکیت لوٹنے لگے،خاتون واپس گھر کے اندر دوڑ گئی


Staff Reporter January 02, 2021
نوجوان نے مسلح ڈکیت کی مکوں سے درگت بنائی اوربائیک سوارپربھی مکے برسائے،ڈکیت سنبھل نہ سکے اورفرارہونے میں عافیت جانی۔ فوٹو، فائل

ناگن چورنگی کے قریب دلیر نوجوان نے ڈاکوؤں کی درگت بنادی جب کہ ڈکیت واردات ناکام ہونے پر لوٹ مار کیے گئے بغیر فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں کی درگت بننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی،نوجوان نے ڈاکوؤں پر مکوں کی برسات کردی جس سے ملزمان لوٹ مار کے بغیر ہی فرار ہوگئے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان اور خاتون کہیں جانے کے لیے گھر سے نکلے اور اپنی بائیک کے قریب پہنچے ہی تھے کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈکیت وہاں پہنچے ان میں سے ایک اسلحے کے ساتھ نیچے اترا اور اس نے لوٹ مار کرنا چاہی، ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی خاتون تیزی سے واپس گھر کے اندر بھاگ گئی، نوجوان نے انتہائی تیزی کے ساتھ مسلح ڈکیت پر مکوں کی بارش کردی۔

دلیر نوجوان نے موٹرسائیکل پر سوار ڈکیت کو بھی مارا، مسلح ڈکیت نوجوان کے وار سے بچنے کی ناکام کوشش کرتا رہا، ڈاکوؤں نے معاملہ بڑھتا دیکھ کر موٹرسائیکل پر بیٹھ فرار ہونے میں ہی عافیت جانی، دلیر نوجوان نے لوٹ مار کی کوشش ناکام بناکر ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں