سپریم کورٹ کے حکم پر تجوری ہائٹس سیل تعمیرات رکوادی گئیں

حسن اسکوائر پر رہائشی پروجیکٹ تجوری ہائٹس ریلوے کی اراضی پر تعمیر کیا جارہا تھا۔


Staff Reporter January 02, 2021
حسن اسکوائر پر رہائشی پروجیکٹ تجوری ہائٹس ریلوے کی اراضی پر تعمیر کیا جارہا تھا۔ (فوٹو: فائل)

عدالت عظمیٰ کے احکامات پر گلشن اقبال میں زیر تعمیر تجوری ہائٹس کو کمشنر کراچی نے سیل کرکے تعمیرات کو روکوادیا گیا۔

سپریم کورٹ نے احکامات دیے تھے کہ گلشن اقبال نزد حسن اسکوائر پر زیر تعمیر رہائشی پروجیکٹ تجوری ہائٹس کو سیل کیا جائے یہ رہائشی منصوبہ ریلوے کی اراضی پر تعمیر کیا جارہا ہے عدالتی احکامات پر کمشنر کراچی نے مذکورہ پروجیکٹ کو سیل کر کے تعمیرات کام بند کرادیا۔

واضع رہے کہ سابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی اس منصوبے کو غیر قانونی قرار دے چکے ہے جبکہ زرایع کا کہنا ہے کہ اس تعمیرات منصوبے میں شہریوں نے لاکھوں روپے میں فیلٹوں کی بکنگ کرائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں