بلدیاتی الیکشن فاروق ستارحافظ نعیم نجمی عالم کے کاغذات جمع

متحدہ کے 5 ہزار ، اے این پی اور ن لیگ کے 700، 700امیدوار میدان میں ہیں


Staff Reporter December 30, 2013
رش کے باعث ڈیڈلائن میں 8گھنٹے توسیع، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے مذاکرات جاری۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلیے ایم کیوایم، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں نے اہم ترین امیدوار میدان میں اتار دیے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن امیدواروں کے بے پناہ رش کے باعث الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں رات 12بجے تک توسیع کردی تھی، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق، خواجہ اظہار الحسن، آصف حسنین ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، مسلم پرویز اور نصر اللہ شجیع، پیپلزپارٹی کے نجمی عالم، ذوالفقار قائم خانی، بلوچ خان گبول، جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری مستقیم نورانی، تحریک انصاف کے عمران اسماعیل، خرم بلوچ اور دیگر امیدواروں نے بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں امیدواروں نے انتخابی شیڈول کے آغاز میں زیادہ دلچسپی نہیں لی تاہم آخری روز ہزاروں امیدوار ریٹرننگ افسران کے دفاترمیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری وقت شام 4 بجے تھا لیکن امیدواروں کی بڑی تعداد جو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے گرد جمع تھی کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع دیتے ہوئے رات 12تک سہولت دیدی۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ایم کیوایم کے اہم ترین امیدوار سابق میئر بلدیہ عظمیٰ کراچی و سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے اتوار کو اپنے کاغذات نامزدگی ضلع شرقی کی یوسی 20پی آئی بی کالونی سے جمع کرائے، ایم کیوایم کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سفیان یوسف، خواجہ اظہار الحسن افتخار عالم، وقار شاہ، ساجد احمد، اقبال محمد علی، عامرمعین پیرزادہ، ریحان ہاشمی، آصف حسنین، شیخ محمد افضل ودیگر نے کاغذات نامزدگی مختلف اضلاع میں جمع کرائے ، ایم کیوایم کے دیگر اہم امیدوار امین الحق، زاہد منصوری ، قمر منصور، عابد علی امنگ ودیگر نے جنرل کونسلر کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈھائی ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔



پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری وسابق یوسی ناظم نجمی عالم نے اتوار کو ضلع جنوبی میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے،پیپلزپارٹی کے ذوالفقار قائم خانی، بلوچ خان گبول نے بھی جنرل کونسلر کی نشست کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ضلع وسطی کی یوسی نارتھ ناظم آباد، سابق یوسی ناظم وڈپٹی کنوینر سٹی کونسل مسلم پرویز ،سابق اراکین صوبائی اسمبلی نصر اللہ شجیع، بابو غلام حسین، سابق ٹائون ناظم گلشن اقبال عبدالوہاب، منیم ظفر، عبدالمجید خاصخیلی، مرزا فرحان بیگ، رمضان اعوان، امیر طارق ، اختر محمد ودیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تحریک انصاف نے کراچی کی 200یونین کمیٹیوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں، اہم امیدواروں میں مرکزی نائب صدر عمران اسماعیل، سیکریٹری بلدیات ونگ خرم بلوچ، جواد جیلانی، سیف الرحمن محسود، نعیم شیخ، سلطان احمد، احسن جبار ودیگر نے مختلف اضلاع سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

جمعیت علمائے پاکستان کی جانب سے مستقیم نورانی ، عبدالمجید اسماعیل، وزیر رہبر، حافظ نورالعین انصاری ودیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اہلسنت والجماعت ، جمعیت علمائے اسلام(ف) اور مجلس وحدت المسلمین کے سیکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے 700 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ذرائع کے مطابق اے این پی کا ضلع غربی، کورنگی، شرقی اور ملیر میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد قائم ہوگیا ہے جبکہ ضلع وسطی و جنوبی میں مقامی سطح پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے ساتھ پینل امیدواروں کیلیے بات چیت جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |