پنجاب میں بدترین انتظامی اور معاشی بحران ہے پرویزالٰہی

تمام شعبے تنزلی کا شکار ہیں، ڈاکٹرز احتجاج اور مریض تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں


ایکسپریس July 09, 2012
تمام شعبے تنزلی کا شکار ہیں، ڈاکٹرز احتجاج اور مریض تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں تمام شعبوں بالخصوص امن و امان کی بدتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس وزیراعلیٰ کے دور میں ہر ضلع میں 100،100 ڈکیتیاں ہورہی ہوں، اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔

محض باتیں بنانے سے عوام کی قسمت نہیں بدلی جاسکتی، گجرات میں حلقہ پی پی110 کے عمائدین اور سابق ناظمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب میں بدترین انتظامی اور معاشی بحران ہے، فرد واحد کے پاس تمام اختیارات کی وجہ سے تمام شعبے تنزلی کا شکار ہیں، ڈاکٹر احتجاج کررہے ہیں، اسپتالوں میں لوگ تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں، دوائیاں بھی نہیں مل رہی ہیں اور حکومت پنجاب اپنی جھوٹی انا کی وجہ سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کررہی،

انھوں نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت تعلیم کے بجائے تخریب پر یقین رکھتی ہے، انھوں نے ہمارے آئی ٹی کے بہترین منصوبوں کو روک کر برباد کردیا، تندور اسکیمیں بنانے والے ان حکمرانوں نے عوامی بہتری کی ہماری اسکیمیں تندور میں جھونک دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں