وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے راج کپوراوردلیپ کمار کے گھروں کو خریدنے کی منظوری دیدی

بھارتی لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی ہے


احتشام بشیر January 02, 2021
بھارتی لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی ہے فوٹوفائل

لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور میں بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کو خریدنے کی منظوری دیدی۔

بھارتی لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ آثارقدیمہ نے دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے اسے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے لیجنڈ اداروں کے گھر خریدنے کے لیے دو کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے۔ راج کپور کے گھر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ اور دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے بعد انھیں عجائب گھر بنایا جائے گا، وزیراعلی نے سمری کی منظوری دیدی ہے جلد ہی تعمیر شروع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |