ذکی الرحمان لکھوی دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار

کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمان لکھوی کا شمار حافظ سعید کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے


ویب ڈیسک January 02, 2021
کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمان لکھوی کا شمار حافظ سعید کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ممبئی حملہ سازش کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمان لکھوی جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔

سی ٹی ڈی تھانہ لاہور میں درج دہشت گردی کی فنڈنگ کے مقدمے میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ان پر الزام ہے کہ ڈسپنسری چلانے کی آڑ میں دہشت گردی کے لیے فنڈز جمع کرتے رہے جنہیں دہشت گردی کی کارروائیوں اور ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کیا۔

ان کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس چلایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں