عراق5 بم دھماکے فائرنگ بریگیڈیئر جنرل سمیت 16 ہلاک 24 زخمی
موصل میں خودکش بمبار نے فوجی قافلے کے قریب دھماکا کیا، مرنیوالوں میں بچہ بھی شامل
عراق میں5 بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں بریگیڈیئرجنرل، کرنل، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 16 افراد ہلاک اور فوجیوں سمیت 24 زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی شہر موصل میں ایک خودکش بمبار نے فوجی قافلے کے قریب دھماکا کردیا جس میں ایک بریگیڈیئر جنرل، کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 فوجی ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں 6 فوجی بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا موصل میں ہی آرمی چیک پوسٹ کے قریب ایک کار بم دھماکا ہوا جس میں مزید 4 فوجی ہلاک ہوگئے جن میں ایک افسر بھی شامل ہے۔
موصل میں ہی ایک اور سڑک کنارے بم دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور 3 شہری زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں بغداد کے مغربی علاقے ابو غریب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے القاعدہ مخالف تنظیم کے 4 ممبران کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔ بغداد میں سڑک کنارے بم دھماکہ میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ بعقوبہ میں ایک اور بم دھماکا میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔