کرکٹرزکرائسٹ چرچ میں مسجد پرحملہ کے متاثرہ خاندانوں کی ڈھارس بندھانے پہنچ گئے

کھلاڑیوں نے ہیگلے اوول میں سانحہ کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی


Abbas Raza January 02, 2021
شہداء کا مرتبہ بہت بلند ہے،ان کیلیے جنت میں جگہ ہے، یونس خان: فوٹو: ایکسپریس 

قومی کرکٹرز کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملہ کے متاثرہ خاندانوں کی ڈھارس بندھانے پہنچ گئے۔

قومی کرکٹرزکرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملہ کے متاثرہ خاندانوں کی ڈھارس بندھانے پہنچ گئے۔ کھلاڑیوں نے ہیگلے اوول میں سانحہ کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی، پلیئرز اور ٹیم منیجمنٹ نے شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،بچوں کو پیار کیا اور فیملیز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ اس موقع پر یونس خان نے کہا کہ شہداء کا مرتبہ بہت بلند ہے،ان کیلیے جنت میں جگہ ہے، آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

یاد رہے کہ مارچ 2019 میں کرائسٹ چرچ کی النورمسجد میں ایک گورے تخریب کارنے حملہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی، اس میں 51 افراد شہید جبکہ 40 زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں