اسلام آباد میں بے قصور طالب علم کے قتل کا کون ذمہ دار ہے مریم نواز

انسانی جان کی حرمت جس طرح پچھلے ڈھائی سال میں پامال ہوئی ہے، اسکی مثال نہیں ملتی، نائب صدر ن لیگ

انسانی جان کی حرمت جس طرح پچھلے ڈھائی سال میں پامال ہوئی ہے، اسکی مثال نہیں ملتی، نائب صدر ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق بے قصور طالب علم کے قتل کا کون ذمہ دار ہے؟۔

مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ راتوں کو محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کے لیے رزقِ حلال کما کر لانے والے اس بے قصور طالب علم کے قتل کا کون ذمہ دار ہے؟، انسانی جان کی حرمت جس طرح پچھلے ڈھائی سال میں پامال ہوئی ہے، اسکی مثال نہیں ملتی۔ اس سے زیادہ بے حس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی۔


یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے 22 سالہ طالب علم جاں بحق

اسلام آباد کے علاقے جی ٹین میں اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ (اے ٹی ایس) اہلکاروں نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔ ڈی ایس پی خالد اعوان نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول اسامہ ستی بے قصور تھا۔ تھانہ رمنا میں اسامہ ستی کے قتل کا مقدمہ دفعہ 302 کے تحت والد کی مدعیت میں درج کرکے 5 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
Load Next Story